بھارت: روسی ساختہ جنگی طیارہ مگ 29 سمندر میں گر کر تباہ

52

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی جنگی طیارہ مگ 29 سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا۔ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ روسی ساختہ اور بھارتی بحریہ کی تربیت میں شامل تھا، جو 26 نومبر کی شام اپنے معمول کی مشن پر روانہ ہوا، تاہم پرواز کے کچھ دیر بعد ہی بحیرہ عرب میں گر کر تباہ ہوگیا۔ حادثے میں ایک پائلٹ ہلاک، جب کہ دوسرا لاپتا ہوگیا ہے، جس کی تلاش کے لیے امدادی ٹیموں نے کارروائی شروع کردی ہے۔ بھارتی بحریہ کے ترجمان نے واقعے کی تصدیق کی ہے۔