بھارت میں احتجاج کا دوسرا دن‘ مظاہرین پر پولیس تشدد

63
نئی دہلی: بھارت میں کسانوں کے احتجاج کے دوسرے روز مظاہرین جلاؤ گھیراؤ اور پتھراؤ کررہے ہیں‘ پولیس اہل کار آنسو گیس کے شیل فائر کررہا ہے

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت میں جمعرات کے روز شروع ہونے والے کسانوں کے احتجاج نے مزید شدت اختیار کر لی جب کہ پولیس نے مظاہرین کو روکنے کے لیے کئی شہروں کی سرحدیں اور مرکزی راستے بھاری نفری تعینات کرکے بند کرا دیے۔ مارچ کے شرکا کو دارالحکومت پہنچنے سے روکنے کے لیے پولیس کی جانب سے آنسو گیس کی شیلنگ اور واٹر کینن کا استعمال کیا جا رہا ہے جب کہ دہلی پولیس نے حکومت سے 9 میدانوں کو عارضی طور پر جیلوں میں تبدیل کرنے کی اجازت مانگ لی ہے۔ واضح رہے کہ بھارت میں کسان کاشتکاری اور مزدوری سے متعلق نئے قوانین اور مودی سرکار کی ناقص پالیسیوں کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔ حالیہ برسوں میں خشک سالی اور قرضوں کے بڑھتے بوجھ کے باعث ہزاروں کسان خودکشی کر چکے ہیں۔

نئی دہلی: بھارت میں کسانوں کے احتجاج کے دوسرے روز مظاہرین جلاؤ گھیراؤ اور پتھراؤ کررہے ہیں‘ پولیس اہل کار آنسو گیس کے شیل فائر کررہا ہے