تائیوان: ارکان پارلیمان گتھم گتھا‘ خنزیر کی غلاظت سے ایوان گندا کردیا

173
تائی پے: تائیوان کے ارکان پارلیمان اجلاس کے دوران باہم دست بہ گریباں ہیں

تائی پے (انٹرنیشنل ڈیسک) تائیوان کے ارکان پارلیمان ایک بار پھر آپس میں لڑ پڑے اور ایک دوسرے پر لاتوں گھونسوں کی بارش کردی۔ خبررساں اداروں کے مطابق تائیوان میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان جھڑپیں کوئی نئی بات نہیں ہے، تاہم اس دفعہ جنگ میں نئی چیز متعارف کرائی گئی اور ارکان نے ایوان میں ایک دوسرے پر خنزیر کی انتڑیاں اچھالیں۔