بحرین کا مراکش میں  قونصل خانہ کھولنے کا اعلان

40

منامہ (انٹرنیشنل ڈیسک) بحرین کے فرمانروا حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ نے ٹیلیفون پر مراکش کے فرمانروا محمد السادس کے ساتھ گفتگو کی، جس میں دونوں ممالک کے تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر شاہ حمد بن عیسیٰ نے مراکش کے فرماں روا کو آگاہ کیا کہ بحرین مراکش کے شہر العیون میں قونصل خانہ کھولے گا۔ اس سلسلے میں دونوں ملکوں کی وزارت خارجہ کے درمیان رابطہ کاری جلد شروع کی جائے گی۔