کیوبا: اپوزیشن کے خلاف  کریک ڈاؤن‘ کئی ارکان گرفتار

37

ہوانا (انٹرنیشنل ڈیسک) کیوبا میں حزب اختلاف سے وابستہ افراد کی تحریک ’’سان اسیدرو‘‘ سے تعلق رکھنے والے کئی افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق یہ گرفتاریاں اس تحریک کے دارالحکومت ہوانا میں قائم دفتر پر چھاپا مار کارروائی کے دوران ہوئیں۔ حراست میں لیے گئے افراد میں سے کچھ حال ہی میں گرفتار کیے گئے فنکار کی رہائی کے لیے بھوک ہڑتال پرتھے ۔