یہودیوں کے بغیر یورپ قائم  نہیں رہ سکتا‘ آسٹریائی چانسلر

46

ویانا (انٹرنیشنل ڈیسک) آسٹریا کے چانسلر سباستیان کرس نے کہا ہے کہ یہودیت مخالف عناصر کا سختی سے انسداد کیا جائے گا کیوں کہ یہودیوں کے بغیر یورپ، یورپ نہیں رہ سکتا۔ دوسری جانب آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں ایک یہودی ربی کو چاقو سے دھمکائے جانے کے واقعے کے بعد مقامی یہودیوں کے سربراہ آسکر ڈوئچ نے کہا ہے کہ یہودی برادری اس قسم کے واقعات سے خوفزدہ نہیں ہوگی۔