بائیڈن نے فلسطینی نژاد مسلمان خاتون  کو وائٹ ہاؤس میں تعینات کردیا

44

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا کے نومنتخب صدر جوبائیڈن نے فلسطین سے تعلق رکھنے والی مسلمان خاتون ریما ڈوڈین کو وائٹ ہاؤس میں قانون سازی کے امور کی ڈپٹی ڈائریکٹر کے طور پر تعینات کردیا۔ وہ اس وقت ڈیموکریٹک ڈک ڈربن سینیٹ کی ڈپٹی چیف آف اسٹاف اور فلور ڈائریکٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہی ہیں۔ اس سے قبل انہوں نے جوڈیشری کمیٹی برائے انسانی حقوق اور قانون کے معاون کے طور پر بھی کام کیا ہے۔