ایتھوپیا: تیگرائے پر کسی بھی وقت حملے کا امکان

44

ادیس بابا (انٹرنیشنل ڈیسک) ایتھوپیائی وزیر اعظم نے تیگرائے پیپلز لبریشن فرنٹ سے ہتھیار ڈالنے کے لیے دی گئی مہلت ختم ہونے کے بعد کہا ہے کہ فوج علاقائی دارالحکومت میکیلے میں علاحدگی پسندوں کے خلاف اپنی کارروائی کسی بھی وقت شروع کر سکتی ہے، اس دوران تاریخی مقامات،اداروں اور رہایشی علاقوں کو نشانہ نہیں بنایا جائے گا۔ وزیرا عظم آبی احمد نے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ اپنے گھروں کے اندرہی رہیں۔