ترکی: اسٹاک ایکسچینج کے 10 فیصد حصص قطر کو فروخت

56

استنبول (انٹرنیشنل ڈیسک) ترکی اور قطر نے باہمی تعلقات کو آگے بڑھاتے ہوئے ایک نیا مالیاتی معاہدہ کیا ہے جس کے تحت قطر نے استنبول اسٹاک ایکسچینج کے 10 فی صد حصص خرید لیے ہیں۔ خبر رساں اداروں کے مطابق ترکی کے خودمختار دولت فنڈ نے کہا ہے کہ اس نے قطری انویسٹمنٹ اتھارٹی کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں اور معاہدہ مکمل کرنے کے بعد اسٹاک ایکسچینج میں اس کا حصہ 80.6 فیصد ہوجائے گا۔ ترک صدر رجب طیب اِردوان نے کہا ہے کہ قطری عوام کے ساتھ ہر شعبے میں تعاون کو یقینی بنایا جائے گا۔