پی اے سی‘ تمام ذیلی کمیٹیوں کے سربراہوں کا اجلاس 30نومبر کوطلب

33

اسلام آباد (آن لائن) پارلیمانی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین نے بیورو کریسی،نیب اور ایف آئی اے کے عدم تعاون کے معاملے پر تمام ذیلی کمیٹیوں کے سربراہوں کا اجلاس طلب کرلیا۔ان کیمرہ اجلاس 30نومبر کو پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا ۔اجلاس میں ذیلی کمیٹیوں کے 8 چیئرمین بھی شرکت کریں گے ۔اجلاس میں پی اے سی کے احکامات پر عمل درآمد نہ ہونے کا جائزہ لیا جاے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ذیلی کمیٹیوں کے سربراہوں نے نیب اور ایف آئی اے سمیت بیورو کریسی کے پی اے سی سے تعاون نہ کرنے کی شکایات کی تھیں۔ جتنے بھی کیسز پی اے سی نے نیب اور ایف آئی اے کو بھجوائے ایک کی بھی انکوائری مکمل نہیں کی۔ ذیلی کمیٹیوں کے چیئرمینوں کا موقف ہے کہ بیورو کریسی بھی ہماری سفارشات پر عمل نہیں کرتی۔چیئرمین پی اے سی اجلاس کے بعد اپنی سفارشات اسپیکر کو بھجوائیں گے۔