ریاستی اختیارات منتخب نمائندوں کے ذریعے استعمال ہونے چاہییں، نیر بخاری

39

اسلام آباد (آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹرنیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ ہاکستان میں ریاستی اختیارات عوام کے منتخب نمائندوں کے ذریعے استعمال ہونے چاہییں، تمام ریاستی ادارے طے کر لیںکہ آئین کی پاسداری ہوگی عوام اور حکمرانوں کے مابین سوشل کنٹریکٹ پر عملدرآمد کی ضرورت ہے ۔سمیرا گل کی کتاب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ حقیقی سیا سی جماعتوں کے کارکن ہی پارٹی کے سیاسی وارث اور امین ہوتے ہیں پیپلز پارٹی کی دیرینہ خاتون رہنما سمیرا گل نے معرکہ پنڈی کتاب لکھ کر بالخصوص خواتین کارکنوں کا حوصلہ بلند کیا ہے ۔ نیر بخاری نے کہا کہ بلاول آئندہ پنجاب میں اسی طرح کمپین کریں گے جس طرح بینظیر بھٹو نے کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اے نے متفقہ فیصلہ کیا کہ غریب اور پسے ہوئے عوام کے حقوق کا تحفظ کرنا ہے، ہم نے 26 نکات پر عمل کرتے ہوئے جلسے کیے ہیں اسلام آباد مارچ کا کہا ہے تو مارچ بھی ہوگا ۔