ہنڈی کے ذریعے دہشت گردوں کی مالی معاونت کا کیس

48

اسلام آباد (آن لائن) انسداد دہشت گردی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند کی عدالت نے حاجی خیراللہ اور دیگر ملزمان کے خلاف کالعدم تنظیم کیلیے ہنڈی کے ذریعے دہشت گردوں کی مالی معاونت کے کیس میں دائرہ اختیار سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیااور کیس کی سماعت 30 نومبر تک ملتوی کر دی۔ گزشتہ روز سماعت کے دوران ایف آئی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر اعجاز شیخ اور انسپکٹر نعمان عدالت میں پیش ہوئے، اس موقع پر مقدمے میں دہشت گردوں کی مالی معاونت کی دفعات سے متعلق درخواست پر دلائل سننے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔