بلاول کورونا کا شکار‘ صوبائی حکومت کے اقدامات مشکوک ہوگئے

99

کراچی (تجزیہ: محمد انور) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کے کورونا وائرس کا شکار ہونے کی خبر ملک کے جیالوں کے لیے یقیناً تشویش کا باعث ہے مگر سندھ حکومت کے اقدامات پر سوالیہ نشان ہے کیونکہ اب تک حکومت نے اس وائرس سے عوام کو بچانے کے لیے کروڑوں روپے خرچ کر ڈالے ہیں مگر وہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین کو بھی اس وائرس سے محفوظ نہیں رکھ سکی حالانکہ سخت لاک ڈاؤن تک کیے گئے اور کیے جا رہے ہیں۔ بلاول زرداری کے کورونا کی لپیٹ میں آنے کے بعد یہ کہا جاسکتا ہے کہ اس جاں لیوا وائرس سے بے نظیر بھٹو کی رہائش گاہ سمیت کلفٹن کے رہائشی بنگلے بھی لپیٹ میں آچکے ہیں۔ بلاول زرداری قرنطینہ میں محدود ہوگئے ہیں۔