عثمان ناصر کی تعیناتی کے خلاف درخواست پر فریقین سے جواب طلب

54

اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق کی عدالت نے عثمان ناصر کی بطور ایم ڈی پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ تعیناتی کے خلاف درخواست پرفریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ گزشتہ روز سماعت کے دوران درخواست گزار وکیل نے کہاکہ عثمان ناصر سابق وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر خالد مقبول کے چہیتے ہیں، ان کا تقرر خلاف ضابطہ کیا گیا،عدالت تقرر غیر قانونی قرار دے، عدالت نے وفاقی حکومت، وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی سمیت دیگر کو فریقین کو جواب کیلئے نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔