وزیراعظم کا جنوری میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ

74

کوئٹہ/لاہور (آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے نئے سال کے آغاز جنوری میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔انتہائی باوثوق ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات دینے کا عزم بھی کیا گیا ہے ۔ دوسری جانب پنجاب میں بلدیاتی قانون کے تحت انتخابات کی تاریخ طے کرنے کا معاملہ نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر کو بھجوانے کی تجویز دے دی گئی ہے۔