شرجیل میمن کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت 18 دسمبر تک ملتوی

51

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل انعام میمن و دیگر کے خلاف آمدن سے زاید اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت 18 دسمبر تک ملتوی کردی گئی، احتساب عدالت بتایا گیا کہ شرجیل میمن کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں لہٰذا وہ پیش نہیں ہوسکے، شرجیل انعام میمن کی عدم حاضری کے باعث ملزمان پر فرد جرم عاید نہ ہوسکی، عدالت نے آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کو حاضری یقینی بنانے کا حکم، سماعت 18 دسمبر تک ملتوی کردی۔