کراچی(اسٹاف رپورٹر) جیو نیوز سے وابستہ، کراچی پریس کلب کے رکن و سینئر صحافی سید عامر اشرف کے والد جمعہ کو رضا ئے الٰہی سے انتقال کر گئے ،مرحوم کی نماز جنازہ بعد نماز جمعہ کراچی یونیورسٹی کی جا مع مسجد ابراہیم میںادا کی گئی،امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے نماز جنازہ پڑھائی بعدازاں مرحوم کو محمد شاہ قبرستان نارتھ کراچی میں سپردخاک کردیا گیا۔ نماز جنازہ میںمرحوم کے عزیز وقارب،دوست واحباب اور صحافیوں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ۔ان کے انتقال پر جسارت کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر محمد واسع‘ چیف ایڈیٹر شاہنواز فاروقی‘ ایڈیٹر مظفر اعجاز‘ چیف آپریٹنگ آفیسر طاہر اکبر اور کارکنان نے دلی رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کیلیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔