کراچی (اسٹاف ر پورٹر) پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر و رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے ڈیفنس فیز 4 میں مبینہ پولیس مقابلے میں پی ٹی آئی شعبہ خواتین کی رہنما لیلیٰ پروین کے ڈرائیور کی ہلاکت پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اس معاملے کی شفاف انکوائری کے لیے چیف جسٹس سندھ سے نوٹس لینے کی درخواست کرتے ہیں‘ شہر کراچی میں ماورائے عدالت قتل کا سلسلہ بند ہونا چاہیے‘میں واقعے پر آئی جی سندھ سے بھی ملاقات کروں گا‘ سندھ میں بڑھتی ہوئی بد امنی سندھ حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔