ن لیگی سینیٹر کلثوم پروین کی طبیعت ناساز‘اسپتال منتقل

48

اسلام آباد (این این آئی) ن لیگی سینیٹر کلثوم پروین کی طبیعت ناساز ہونے سے نجی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ کلثوم پروین کو سانس لینے میں دشواری پر پمز اسپتال سے نجی اسپتال منتقل کیا گیا۔ سینیٹر کلثوم پروین کو آکسیجن لگا دی گئی، گزشتہ روز سینیٹر کلثوم پروین کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔