کٹھ پتلی حکومت جیالوں سے خوفزدہ ہے، بلاول زرداری

37

اسلام آباد (آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ فسطائی حکومت نے ملتان میں جمہوری کارکنان کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے، کٹھ پتلی حکومت جیالوں سے خوف زدہ ہے،جو کرنا ہے کرلیں، 30 نومبر کو پی ڈی ایم قائدین کے ساتھ اپنا یوم تاسیس منانے سے پیپلز پارٹی کو کوئی نہیں روک سکتا، دوسری طرف مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ ملتان میں کارکنوں کی گرفتاریاں کٹھ پتلی حکومت کی بوکھلاہٹ ہے،عوامی احتساب سے گھبرائی حکومت لرز رہی ہے انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے کارکنوں کو جیل سے ڈرایا نہیں جا سکتا،سلیکٹڈ کان کھول کر سن لو ،عوام کی طاقت کے سامنے ڈکٹیٹر ڈھیر ہو جاتے ہیں،نیازی صاحب پارٹی ابھی شروع ہوئی ہے۔ پی ڈی ایم سونامی وائرس کے خاتمے کا علاج ہے ، جیالے 30 نومبر کو ہر صورت میں ملتان پہنچیں گے۔