ذاتی مفاد میں اندھی اپوزیشن عوام کی زندگیوں سے نہ کھیلے، شبلی فراز

44

اسلام آباد (خبر ایجنسیاں) وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ کوروناکی دوسری شدید لہر کے باوجود اپوزیشن تسلسل کے ساتھ غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ذاتی مفاد میں اندھی اپوزیشن عوام کی زندگیوں سے کھیلنا بند کرے۔ سینیٹر شبلی فراز نے کہا ان کی جلسیوں کو ویسے بھی عوام مسترد کر رہے ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ انکی نہ منزل ایک ہے نہ سوچ یکساں،جن کی سمت متضاد ہو وہ کبھی منزل نہیں پاتے۔ شبلی فراز نے کہا ہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول زرداری خود جلسے میں شرکت نہیں کر رہے ہیں لیکن ورکروں کو جلسے میں شرکت کی دعوت دے رہے ہیں۔انھیں عوام کی جان کی کوئی پروا نہیں ہے۔