برطانونی کنسلٹنٹ کمپنیوں کے ایم ڈی اورسی ای او کے وارنٹ جاری

41

اسلام آباد(آن لائن)احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان کی عدالت نے ایل این جی کیس میں طلبی کے باوجود مسلسل غیر حاضری پر برطانیہ کی 2کنسلٹنٹ کمپنیوں کے ایم ڈی اور سی ای او کے وارنٹ جاری کردیے۔گزشتہ روز سماعت کے دوران عدالت نے شاہد خاقان عباسی وغیرہ کے خلاف ریفرنس نمبر18/2019 میں طلبی کے باوجود مسلسل غیر حاضری پر شریک ملزمان برطانوی کمپنی کیوای ڈی کنسلٹنٹ کے ایم ڈی فلپ ناٹمن اور ماورک ایڈوائزری کے سی ای او شناصادق کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے تفتیشی افسر سے رپورٹ طلب کرلی۔یادرہے کہ ریفرنس میں ملزمان پرایک این جی ٹرمینل کے ٹھیکے کی مد میں قومی خزانے کو21.584 بلین روپے نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔