ڈی سی لسبیلہ نے کمپیوٹرائز لوکل ڈومیسائل سینٹر کا افتتاح کیا

51

لسبیلہ(نمائندہ جسارت)ڈپٹی کمشنر لسبیلہ ڈاکٹر حسن وقار چیمہ نے کمپیوٹرائز لوکل ڈومیسائل سینٹر کا فیتہ کاٹ کر افتتاح کیا۔ اس موقع پر اے ڈی سی فرحان سلیمان رونجھو نے ڈپٹی کمشنر لسبیلہ حسن وقار چیمہ کو بتایا کہ لوکل ڈومیسائل کمپیوٹرائز لوکل کے لیے عوام کو بہترین سہولیات ملیں گی اور عوام کوہم یہاں سے ایک فارم دیں گے جو ممبران لوکل کمیٹی کے سربراہ کے دستخط کراکے دوبارہ ہمارے پاس لاکر جمع کرائیں گے پھر اس کی مکمل تحقیقات ہونے کے بعد ان کو ڈومیسائل جاری کردیا جائے گا ۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈاکٹر جمیل احمد بلوچ، اسسٹنٹ کمشنر بیلہ کیپٹن(ر)عارف احمد، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر لسبیلہ نوید احمد ہاشمی، چیف ٹرائبل سردار غلام فاروق شیخ، معروف روحانی شخصیت پیر گلا شاہ جیلانی، پیر فرید شاہ جیلانی، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر لسبیلہ ڈاکٹر آصف انور شاہوانی، ڈسٹرکٹ سپورٹ منیجر پی پی ایچ آئی لسبیلہ ریحان حمید بلوچ، پی ایس اعجاز علی، ڈاکٹر عبدالحکیم لاسی، لوکل ڈومیسائل انچارج ناصر محمود،عبدالسلام جاموٹ، محمود کھوسہ اورعبدالرشید جاموٹ و دیگر کافی تعداد میں معززین موجود تھے۔