نیازی حکومت سلیکٹڈ ہے، ان کو اب گھر جانا پڑے گا، ولید ابراہیم

41

ٹنڈوالہٰیار (نمائندہ جسارت) پیپلز پارٹی یوتھ کے ورکروں کا ملتان میں پی پی ایم پی اے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی موسیٰ گیلانی پر جھوٹا مقدمہ درج کرنے کیخلاف نیشنل پریس کلب ٹنڈوالہٰیار کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر ولید ابراہیم، حبدار علی لونڈ، غلام قادر لغاری، لالا طاہر میمن، اسحاق کمبار و دیگر نے کہا کہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیازی حکومت پی ڈی ایم کے جلسے اور جلوسوں سے بھوکھلاہٹ کا شکار ہوچکی ہے۔ نیازی حکومت سلیکٹڈوں کی حکومت ہے، ان کو اب گھر جانا پڑے گا۔ نیازی حکومت کو اپنا اقتدار جاتا ہوا دکھائی دے رہا ہے، اس لیے پی پی کے ورکروں اور رہنمائوں پر جھوٹے مقدمات درج کیے جارہے ہیں۔ پی پی کے ورکر ان مقدمات سے ڈرنے والے نہیں، جیل ہمارا دوسرا گھر ہے اور نیازی حکومت ملتان کے جلسے کو روکنے کے لیے جو اقدامات کررہی ہے پی ڈی ایم کی قیادت روکنے والی نہیں، ملتان کا جلسہ ہوگا اور سندھ سے بڑی تعداد میں پی پی کے جیالے ملتان پہنچیں گے۔ ہم پی پی کے چیئرمین بلاول زرداری کے جانثار ہیں اور بے نظیر بھٹو کے وفا دار کارکن ہیں اور پی پی کے کو چیئرمین آصف علی زرداری کے سچے سپاہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ان مقدمات سے گھبرانے والے نہیں ہیں۔ نیازی حکومت ملتان کے جلسے میں رکاٹ نہ ڈالے، کارکنان رکاٹوں کو توڑ کر ملتان پہنچیں گے۔ پیپلز یوتھ ٹنڈوالہٰیار موجودہ غریب دشمن حکومت کیخلاف جدوجہد میں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول زرداری کے شانہ بشانہ ہے۔ پیپلز یوتھ ملتان جلسے میں بھرپور شرکت کرکے تجدید عہد وفا کریں گے۔ ملتان جلسے میں شرکت کریں اور بروقت پہنچ کر ملتان کو پیپلز یوتھ کے پرچموں سے رنگ دیں۔ پیپلز پارٹی کا جھنڈا ہی عمران نیازی اور دیگر مخالفین کی نیندیں حرام کردیتا ہے، ان کا کہنا تھا کہ نوجوان اس ملک کا سرمایہ ہیں اور پیپلز یوتھ پاکستان پیپلز پارٹی کا اثاثہ ہیں۔