سجاول کے نوجوانوں کو نوکریاں فراہم نہیں کی جارہیں، شہری اتحاد

26

سجاول (نمائندہ جسارت) شہری اتحاد سجاول کے وفد کی ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی ریحانہ لغاری سے ملاقات، شہری مسائل صفائی ستھرائی، ضلع میں غیر مقامی لوگوں کو ملازمت پر مقرر کرنا، صحت کی عدم سہولیات، ضلع میں غیر مقامی لوگوں کو ڈومیسائل جاری کرنا و دیگر مسائل سے آگاہ کی۔ وفد میں شہری اتحاد کے صدر اکرم میمن، منیر احمد، اعظم عمرانی، یونس بھان سمیت دیگر شہریوں نے ملاقات کی۔ شہری اتحاد کے رہنمائوں نے کہا کہ ضلع سجاول کو ابھی تک کوئی بھی ریلیف نہیں ملا ہے، اسکولوں میں فرنیچر بھی نہیں ہے اور سجاول کے نوجوانوں کو نوکریاں بھی فراہم نہیں کی جارہیں جس پر ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی ریحانہ لغاری نے کہا کہ سجاول شہر کے مسائل سے میں آگاہ ہوں۔ شہری اتحاد سجاول کے وفد نے مجھ سے ملاقات کی جو مسائل مجھے معلوم نہیں تھے ان سے بھی آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہری اتحاد سجاول کے وفد کا سرکاری افسران سے جلد اجلاس ہوگا، جس میں ضلع سجاول کے افسران اور شہری اتحاد کا وفد شامل ہوگا۔ سجاول کے مسائل حل کریں گے۔ ملاقات میں اشرف میمن، سراج لوہار، عبدالخالد و دیگر بھی موجود تھے۔