میہڑ، ایم پی اے سردار خان چانڈیو کیخلاف متاثرین کا احتجاج

29

میہڑ (نمائندہ جسارت) پی پی ایم پی اے سردار خان چانڈیو اور ملازموں کی جانب سے مبینہ تشدد کرنے والے واقعہ کیخلاف علی جان رند اور دیگر ورثاء خواتین و مرد کا میہڑ میں احتجاجی مظاہرہ، پی پی ایم پی اے کیخلاف کارروائی کر کے انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ۔ میہڑ میں کاچھو کہ علاقے رئیس مینہون خان رند کے رہائشی علی جان رند، بہن صغران رند، اہلیہ صغراں، سومری رند، ورثاء عبدالجبار، عبدالغفار رند اور دیگر نے پی پی ایم پی اے نواب سردار خان چانڈیو اور ملازمین کی جانب سے علی جان رند پر مبینہ تشدد کرنے والے واقعہ کیخلاف میہڑ میں احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ میں لکڑیاں کاٹنے اپنی زمین پر گیا تو ایم پی اے سردار چانڈیو اور ان کی کمدار اور محافظوں فاروق چانڈیو، ستار چانڈیو، علی نواز ڈیرو اور دیگر نے زبردستی پکڑ کر ایم پی اے کے بنگلے میں لے گئے، جس کے بعد ایم پی اے نے شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور ٹانگ توڑ کر مارنے کی کوشش کی۔ ورثاء ایم پی اے سردار خان کے بنگلے پر پہنچ کر ایم پی اے کے پاس قرآن پاک لے گئے، جس کے بعد چھوڑا اور کہا کہ گاؤں سے نکل جاؤ۔ انہوں نے کہا کہ پی پی ایم پی اے کی زیادتیوں اور تشدد کیخلاف میڈیا پر آواز اٹھانے پر ایم پی اے اور ان کے محافظوں نے ہمارے گاؤں کے راستے بند کرنے سمیت کاچھو میں قائم تیل و گیس کمپنی میں ملازمت کرنے والے گاؤں کے ملازمین عطا محمد رند، نصراللہ، محمد حسن رند، میر خان رند، انور رند، یاسین، لیاقت رند، ایوب سمیت 10 سے زائد ملازمین کو کمپنی سے نکال کر بے روزگار کردیا ہے۔ انہوں نے آئی جی سندھ، ڈی آئی جی حیدر آباد، لاڑکانہ، ایس ایس پی قنبر، دادو سے مطالبہ کرتے ہوئے اپیل کی ہے کہ واقعہ کا نوٹس لے کر بااثر افراد کیلاف قانونی کارروائی کر کے تحفظ فراہم کیا جائے۔