مزدور بنیادی حقوق و سہولیات سے محروم ہیں، ایاز لطیف پلیجو

59

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) قومی عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو نے اپنے بیان میں اسٹیل ملزکی نجکاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت بیروزگار افراد کو نوکریاں دینے کے بجائے مزید لوگوں کو بیروزگار کر رہی ہے پاکستان میں مزدوروں سے غلاموں جیسا سلوک کیا جارہا ہے ان کے بچوں کیلیے تعلیم کی سہولت ہے نہ صحت کی، وہ اچھی خوراک ،ذاتی گھراور بنیادی انسانی حقوق سے محروم ہیں حکمرانوں نے دلفریب اعلانات کے سوا مزدوروں کو کچھ بھی نہیں دیا، دنیا کو خوبصورت بنانے والے مزدور خود آسائش سے محروم ہیں ۔ مزدوروں کی رجسٹریشن کرکے 50سال کے بعدہر مزدور کو 50ہزار روپے ماہانہ پنشن دی جائے، فیکٹریوں اور صنعتی اداروں میں ٹھیکیداری نظام ختم کرکے ملازمین کو مستقل کیاجائے اور ان کو معاشی تحفظ فراہم کیاجائے۔