حیدرآباد: روپوش و اشتہاریوںکی گرفتاری کیلیے چھاپے، 4دھرلیے گئے

55

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد پولیس نے اشتہاری ،روپوش اور منشیات فروشوںکے خلاف کارروائی کرتے ہوئے8ملزمان کو گرفتار کرکے چرس و شراب برآمد کرلی۔ تفصیلات کے مطابق سٹی تھانہ پولیس نے پیٹرولنگ کے دوران میونسپل ڈسپنسری رسالہ روڈ کے قریب سے احتشام عرف شیروکو 3کلو 920گرام چرس سمیت گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ بڈھانی پولیس نے دوران پیٹرولنگ کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش وقار علی کو گرفتار کرلیا،ملزم کے قبضے سے 5 لیٹر کچی شراب برآمدجبکہ مکی شاہ پولیس نے دوران پیٹرولنگ مختلف مقدمات میںرپوش رادھا کشن کو گرفتار کرلیا۔ کینٹ پولیس نے اشتہاری ملزم محمد یونس ملک کو گرفتار کرلیا،مکی شاہ پولیس نے بھی مقدمات میں نامزد روپوش ملزم محمد اسلم کو گرفتار کرلیا۔دوسری جانب سہون پولیس نے شراب کی بھٹی پر چھاپا مار کر2ملزمان فاروق ملاح اور فیروز پیرل کو گرفتار کرلیا، ملزمان کے قبضے سے 30لیٹر کچی شراب برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مکی شاہ پولیس نے تہرانی پمپ چوک کے قریب سے متعدد وارداتوںمیں روپوش و اشتہاری ملزم غلام مرتضیٰ اسلحہ سمیت گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔