حیدرآباد:شادی ہالز میں رات کی تقریبات ختم کرنے کا فیصلہ

37

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) حیدرآباد کے شادی ہالز اور بینکویٹ میں یکم دسمبر سے رات کی تقریبات ختم کرنے کا فیصلہ ان ڈور تقریبا دوپہر ساڑھے 11سے ساڑھے 3بجے تک منعقد کرنے کی اجازت ہوگی ۔ڈویژنل کمشنر حیدرآباد کی جانب سے جاری ہونے والے حکم نامے میں کہاگیا ہے کہ حیدرآباد کے تمام شادی ہالز او ربینکویٹ میں جہاں انڈور تقریبات منعقد ہوتی تھی موسم کی تبدیلی اوراس سے پیدا ہونے والی بیماریوں میں اضافے کے باعث یکم دسمبر سے تمام بینکویٹ اور شادی لان اورہالز میں شام کے اوقات میں تقریبات منعقد کرنے پر پابندی عاید کردی گئیں ہے۔ تقریبات ایس او پیز کے تحت دوپہر 11:30 بجے سے سہ پہر 3:30بجے تک جاری رکھنے کی اجازت ہوگی۔