بانی متحدہ کے شریک ملزم کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

41

اسلام آباد(آن لائن)انسداد دہشتگردی عدالت میں زیر سماعت ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین کے خلاف میگا منی لانڈرنگ کیس میں شریک ملزم عادل صدیقی کا بھی کورونا وائرس مثبت آگیا۔ گزشتہ روز ڈیوٹی جج شاہ رخ ارجمند کی عدالت میں عادل صدیقی کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری پر سماعت کے دوران درخواست گزار وکیل نے ملزم عادل صدیقی کی حاضری سے استثنا کی درخواست دیتے ہوئے میڈیکل رپورٹس بھی عدالت میں پیش کیں اور بتایاکہ عادل صدیقی کورونا وائرس کی وجہ سے ہسپتال داخل ہیں اور عدالت پیش نہیں ہوسکتے عدالت نے استثنی کی درخواست منظور کرتے ہوئے ملزم عادل صدیقی کی عبوری ضمانت میں 15 دسمبر تک توسیع کر دی۔