پی ٹی آئی نے وزیراعلیٰ جی بی کیلیے خالد خورشید کا نام فائنل کردیا

40

اسلام آباد ( آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے گلگت بلتستان کے نئے وزیراعلی کے لیے پاکستان تحریک انصاف کے نومنتخب رکن خالد خورشید کے نام کو حتمی شکل دے دی۔ پی ٹی آئی کے چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی نے وزیراعظم سے ملاقات کے بعد بتایا کہ عمران خان نے مرکزی اور گلگت قیادت سے مشاورت کے بعد نام کو حتمی شکل دی، گلگت بلتستان کے 15 نومبر کومنعقدہ انتخابات میں پی ٹی آئی نے اکثریت حاصل کی تھی جس کے بعد خالد خورشید اور فتح اللہ خان وزارت اعلی کے لیے مضبوط امیدوار بن کرسامنے آئے تھے۔سیف اللہ نیازینے کہا کہ بیرسٹر خالد خورشید پی ٹی آئی کی جانب سے وزیراعلی کے امیدوار ہوں گے۔