بھارتی فوج نے حراست میں لے رکھا ہے، محبوبہ مفتی

81

سرینگر (آن لائن) مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے ایک بار پھر انہیں حراست میں لے لیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں محبوبہ مفتی نے کہا کہ دو دن سے اپنے ساتھی وحید پرہ کے اہلخانہ سے ملنے کی کوشش کررہی ہوں لیکن انتظامیہ وحید پرہ کے اہلخانہ سے ملنے کی اجازت نہیں دے رہی۔محبوبہ مفتی نے کہا کہ بی جے پی وزرا اور ان کے کٹھ پتلیوں کو پورے کشمیر میں گھومنے کی اجازت ہے لیکن صرف میرے لیے سیکورٹی ایک مسئلہ ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کے ظلم کی بھی کوئی حد نہیں ہے۔ وحید کو بے بنیاد الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا ہے اور مجھے ان کے اہل خانہ کو تسلی دینے کی بھی اجازت نہیں ہے۔ محبوبہ مفتی کا مزید کہنا تھا کہ یہاں تک کہ میری بیٹی التجا کو بھی نظر بند کر دیا گیا ہے کیونکہ وہ بھی وحید کے اہل خانہ سے ملنا چاہتی تھی۔