منتظم اعلیٰ جمعیت طلبہ عربیہ مولانا شمشیر شاہد کا سکھر کا تنظیمی دورہ

60

سکھر (نمائندہ جسارت) منتظم اعلیٰ جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان مولانا شمشیر شاہد نے سکھر کا تنظیمی دورہ کیا، کارکنان جمعیت نے ان کا خیر مقدم کیا اور پھولوں کے ہار پہنائے۔ منتظم اعلیٰ نے طلبہ کیساتھ نسشت کی اور جمعیت طلبہ عربیہ کی کارگردگی رپورٹ کا جائزہ لیا، ان کے ہمراہ منتظم صوبہ سندھ محمد افضل راجپوت، منتظم خیبر اعزاز اور منتظم صوبہ جنوبی پنجاب مولانا حبیب اللہ بھی موجود تھے۔ اس موقع پر انہوں نے طلبہ سے خطاب بھی کیا۔ علاوہ ازیں مولانا شمشیر شاہد نے جمعیت طلبہ عربیہ سکھر کے دفتر کا دورہ کیا اور کارکنان و رفقاء سے ملاقات کی۔ منتظمین صوبہ جات (سندھ، خیبر پختونخوا، جنوبی پنجاب، شمالی پنجاب)، امین صوبہ سندھ و منتظم کراچی ناظم شعبہ تحقیق پاکستان سابق منتظم ضلع گھوٹکی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ مولانا شمشیر شاہد نے سکھر میں امین عام جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان حافظ نعیم اللہ اور ان کے بھائی حافظ ذبیح اللہ کی تقریب نکاح میں خصوصی شرکت کی، خطاب کیا اور نکاح بھی پڑھایا۔ منتظم اعلیٰ جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان مولانا شمشیر شاہد نے نائب امیر جماعت اسلامی ضلع سکھر و امیر سکھر شہر زبیر حفیظ شیخ و دیگر ذمے داران سے ملاقات کی۔ اس موقع پر اہم تنظیمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جمعیت طلبہ عربیہ کے منتظم اعلیٰ نے جمعیت طلبہ عربیہ سکھر کے ارکان و رفقاء کیساتھ اجتماعی نشست کی۔ اس موقع پر منتظم صوبہ سندھ مولانا محمد افضل، مولانا فرید احمد امین صوبہ سندھ و منتظم کراچی برادر اعجاز الحق بھی موجود تھے۔