جیکب آباد، صحافی نور لنجوانی کے قاتل میں گرفتار نوجوان ڈیل کے تحت واقع میں ملوث قرار

70

جیکب آباد (نمائندہ جسارت) پولیس صحافی نور لنجوانی کے قاتلوں کو گرفتار کرنے میں ناکام، ڈیل کے تحت گرفتار نوجوان پولیس کی جانب سے واقع میں ملوث قرار۔ جیکب آباد کے علاقے باھو کھوسو کے صحافی نور لنجوانی کو قتل ہوئے 14 روز گزر گئے لیکن پولیس تاحال کیس میں نامزد ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈیل کے تحت گرفتار نوجوان احسان لنجوانی کو واقع میں ملوث قرار دیا ہے۔ پولیس ترجمان کے مطابق دلمراد پولیس نے لاہی چاڑی کے قریب سے ملزم احسان کو گرفتار کیا ہے جو صحافی کے قتل کیس کا مرکزی ملزم ہے، دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں، جلد گرفتار کرلیے جائیں گے۔