الخدمت فاؤنڈیشن جامشورو کے زیر اہتمام ایک روزہ مفت طبی کیمپ آج ہوگا

63

کوٹری (وقائع نگار خصوصی) الخدمت فاؤنڈیشن جامشورو کے زیر اہتمام ایک روزہ مفت طبی کیمپ الخدمت میڈیکل سینٹر کوٹری میں آج صبح 10 تا 2 بجے تک لگایا جائے گا۔ مفت طبی کیمپ میں بچوں کے امراض کے ماہر ڈاکٹر مقدس رضوی مریضوں کا معائنہ کریں گے۔