وفاق سندھ، بلوچستان کے جزائر پر قبضہ کرنا چاہتا ہے، عبدالرئوف مینگل

28

شکارپور (نمائندہ جسارت) بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنما سابق ایم این اے و بلوچستان نیشنل پارٹی کے سینٹرل کمیٹی کے ممبر میر عبدالرئوف جان مینگل کا پارٹی وفد میر محمد صادق مینگل سابق صدر خضدار، میر غلام رسول مینگل سابق صدر ضلع کوئٹہ، سینئر رہنما عبدالغنی مینگل، بی این پی کے مرکزی کمیٹی کے ممبر میر عبدالغفور مینگل اور سندھ بروہی اتحاد لاڑکانہ ڈویژن کے صدر محمد نواز بروہی، میر حاجی محمد الیاس مینگل، بی این پی نصیر آباد کے ضلعی صدر ڈاکٹر شاہ نواز مینگل، ایڈووکیٹ حسین بخش بروہی، محمد صدیق بروہی، ڈاکٹر بشیر احمد بروہی، ابراہیم جان مینگل، میر مرزا مینگل، ممتاز مینگل، ظہور جان مینگل، نصیب اللہ مینگل کے ساتھ شکارپور کا دورہ۔ اس موقع پر بروہی ہاؤس شکارپور پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت سندھ، بلوچستان کے جزائر پر قبضہ کرنے کی کوشش کررہی ہے، ہمارے کوسٹر پیٹ پر قبضہ کیا جارہا ہے اور اس کو وفاق کے تحت دیا جارہا ہے۔ ہم کہتے ہیں فیڈریشن اس صورت میں کامیاب ہوگی جب اس کے چاروں ستون مضبوط ہوں گے۔ صوبوں کو مکمل خود مختاری دی جائے، اگر صوبوں کو چھیڑا گیا یا ان کے حقوق پر ڈاکا ڈالا گیا، 18ویں ترمیم کو واپس کیا گیا تو یہاں وہ مسائل جنم لیں گے جو نہ ہمارے ہاتھ میں ہوں گے نہ ان لوگوں کے ہاتھ میں ہوں گے جو یہ سوچ رہے ہیں پھر یہاں پر مست قلندر ہوگا جس کی تمام تر ذمے داری وفاقی حکومت اور وفاقی اداروں پر ہوگی۔ 29 نومبر کو پی ڈی ایم کا ملتان میں جلسہ عام ہے جس میں ڈیرہ مراد جمالی، جیکب آباد، شکارپور، سکھر سب کو دعوت دے رہے ہیں کہ وہ زیادہ سے زیادہ اس جلسے میں شرکت کریں کیونکہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سرادر اختر جان مینگل شرکت کر کے اہم خطاب کریں گے۔