کورونا وائرس کے باعث ملتوی اولمپک مشعل ریلے مارچ میں شروع ہوگا

45

ٹوکیو(جسارت نیوز)ٹوکیو اولمپکس کے منتظمین نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی عالمگیر وبا کے باعث ملتوی ہونے والے مشعل ریلے آئندہ سال مارچ میں جاپان کے فوکوشیما علاقے سے شروع ہوگا۔اولمپک مشعل پہلے ہی یونان سے جاپان پہنچ چکی تھی ۔ایونٹ کورونا وائرس کی وبا کے باعث اولمپکس منتظمین اور عہدیداروں نے ایک سال تک کے لئے ملتوی کردیا تھا۔اولمپک مشعل اس وقت جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں نمائش کے لئے موجود ہے۔ اولمپک منتظمین کے مطابق مشعل ریلے آئندہ سال 25مارچ کو فوکوشیما کے خطے میں شروع ہوگا ۔جاپان کے تمام 47صوبے مشعل کا سفر دیکھ سکیں گے ۔کووڈ 19کی وبا کے بعد ٹوکیو اولمپکس کھیلوں کی دوڑ میں دنیا کے لئے ایک امید کی علامت ثابت ہوں گے۔ملتوی ہونے والے کھیل 23جولائی 2021کو ٹوکیو میں منعقد ہوں گے۔