قومی انڈر 19 سہ روزہ ، سندھ اور ناردرن آج فائنل میں

62

 

کراچی (اسٹاف رپورٹر)انڈر 19، 3 روزہ ٹورنامنٹ میں دفاعی چیمپئین سندھ کا مقابلہ پوائنٹس ٹیبل میں پہلی پوزیشن پر موجود نادرن سے ہو گا، میچ کے آر ایل ا سٹیڈیم راولپنڈی میں آج سے یکم دسمبر کھیلا جائے گا۔اس سے قبل گزشتہ سیزن کے فائنل میں بھی دونوں ٹیمیں مد مقابل آچکی ہیں جس میں سندھ نے 7 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی،سندھ کے عامر علی نے بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے 133 رنز کے عوض11کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا تھا۔دونوں سائیڈز گروپ میچز کے مرحلے میں ایک دوسرے کا سامنا کر چکی ہیں،اس مرحلے میں ناردن نے 7 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی مبشر خان کی آل رائونڈ پرفارمنس نے اس میچ کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا تھا انہوں 135رنز کے عوض9 وکٹیں حاصل کیں اور چوتھی اننگ میں 68 رنز بنا کر اپنی ٹیم کے ٹارگٹ کو حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔سندھ کے حسن جعفری نے بھی105 رنز کی اننگز کھیلی۔گروپ اسٹیج مرحلے کے اختتام پر ناردرن 20 پوائنٹس حاصل کرنے کے بعد ٹیبل پر سب سے اوپر رہی۔سندھ 14 پوائنٹس حاصل کر کے دوسرے نمبر پر موجود ہے۔سندھ کی قیادت صائم ایوب کر رہے ہیں جنہوں نے 5 میچز میں40۔42 کی اوسط سے212 رنز بناچکے ہیں جس میں ایک ہاف سنچری بھی شامل تھی صائم ایوب اب تک ٹورنامنٹ میں5 وکٹیں بھی حاصل کر چکے ہیں۔ قومی انڈر 19 ون ڈے ٹورنامنٹ کے فائنل میں سندھ نے ناردرن کے خلاف 2 نومبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں 53 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔ سندھ کی ٹیم ایک مرتبہ پھر تاریخ دھرانے کی کوشش کرے گی۔ سندھ کی ٹیم اپنے اسپنرز کی جوڑی عدیل میو اور عالیان محمود پر انحصار کرے گی جو اس وقت ٹورنامنٹ میں زیادہ وکٹیں لینے والے بولروں کی فہرست میں بلترتیب چوتھے اور 5ویں نمبر پر ہیں۔ عدیل نے اپنی لیفٹ آرم اسپن بولنگ سے 5 میچوں میں 73-19کی اوسط سے 15 وکٹیں حاصل کی ہو ئی ہیں۔ ایک اننگز میں ان کی بہترین بولنگ 32 رنز دے کر 6 وکٹیں ہیں جو انہوں نے بلوچستان کے خلاف پہلے رائونڈ کے میچ میں حاصل کیں۔ اس میچ میں سندھ نے 9 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔ رائٹ آرم اسپنر عالیان محمود نے اب تک 5 میچز میں 07۔27کی اوسط سے 14 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔نادرن ٹیم کی قیادت17سالہ وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضا المصطفی کر رہے ہیں۔