کراچی(اسٹاف رپورٹر)عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں8ڈالرز کی کمی ہوئی جس کے بعد سونے کی فی اونس قیمت1807ڈالرز کی سطح پر رہی۔عالمی منڈی میں سونے کے نرخوںمیں کمی کے باوجود مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت300روپے اضافے سے 1لاکھ10ہزار800 اور دس گرام سونے کی قیمت 257روپے اضافے سے 94ہزار 993روپے رہی ۔