مارک ملر اے سی سی اے کے نئے صدرمنتخب

58

لاہور(کامرس ڈیسک) پبلک ہیلتھ اورhospice موومنٹ کے دیرینہ خدمات انجام دینے والے چیمپئن، مارک ملر اے سی سی اے ( ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاؤنٹنٹس ) کے نئے صدر مقرر ۔Suffolk، انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے مارک ملر کو اے سی سی اے کی سالانہ جنرل میٹنگ (اے جی ایم) میں عالمی کردار کے لیے نامزد کیا گیا، جو پہلی بار مکمل طور پر آن لائن منعقد ہوا۔اے سی سی اے کی عالمی کونسل میں دو پاکستانی بھی منتخب ہوئے ہیں۔ نعمان آصف میاں جو اس وقتBayt.com Inc میں سی ایف او ہیں، پہلی بار کونسل ممبر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں گے۔ دوسری جانب عائلہ مجید جو کہ خالد ماجد رحمان میں منیجنگ ڈائریکٹر فنانشل ایڈوائزر ہیں ان کو دوبارہ منتخب کیا گیا ہے۔ وہ 2014 سے کونسل میں خدمات انجام دے رہی ہیں۔عائلہ مجید وہ پہلی خاتون تھیں جو پاکستان میں کسی بھی اسٹاک ایکسچینج کے بورڈ پر بیٹھی تھیں۔ وہ ورلڈ اکنامک فورم (WEF) کی ینگ گلوبل لیڈر ہیں، حال ہی میں انہیں ڈیووس میںWEF کے سالانہ اجلاس میں مدعو کیا گیا تھا۔