لاہور قلندر کے کھلاڑی دلبر حسین  نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعدآسٹریلیا میں خود کو قرنطینہ کرلیا

33

سڈنی (جسارت نیوز)لاہور قلندر کے فاسٹ بولر دلبر حسین نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعدآسٹریلیا میں خود کو قرنطینہ کرلیا۔جمعہ کو اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے لاہور قلندرز کے سی ای او عارف رانا نے کہا کہ بگ بیش لیگ میں حصہ لینے کے لئے آسٹریلیا میں موجود دلبر حسین کا پاکستان میں کورونا ٹیسٹ کلیئر تھا لیکن آسٹریلیا پہنچنے کے بعد ان میں وائرس موجود پایا گیا‘ دلبر گزشتہ ہفتے سے آسٹریلیا میں قرنطینہ میں ہیں۔ عارف رانا نے کہا کہ ہمارا دلبر حسین کے ساتھ رابطہ ہے اور ہم ان کا حوصلہ بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ دلبر حسین آئندہ بیگ بیش لیگ میں میلبورن ا سٹارز کی نمائندگی کریں گے۔ وہ حارث رؤف کے متبادل کے طور پر میلبورن اسٹارز میں شامل ہوں گے۔