بھارتی قید سے ماہی گیرلاہور سے کراچی پہنچ گئے

63

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )بھارتی قید سے رہائی پانے والے19ماہی گیرلاہور سے کراچی فش ہاربر پہنچ گئے،چیئرمین عبدالبر نے استقبال کیا،پھولوں کے ہار اور سندھی ثقافت اجرک کا تحفہ پیش کیا گیا،نقد رقوم بھی تقسیم کی گئیں،کراچی پہنچنے والے ماہی گیر عزیز و اقارب سے ملتے ہی اشکبار ہو گئے،ماہی گیر فرط جذبات پر قابو نہ رکھ سکے،کراچی فش ہاربرپاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا،علی نواز نامی ماہی گیر کو کورونا پازٹیو آنے پر لاہور میں قرنطینہ کر دیا گیا۔رہائی پانے والے ماہی گیروں کی حالت زار دیکھ کرہر آنکھ آشکبار ہو گئی،رہائی پانے والے ماہی گیروں نے بتایاکہ بھارتی جیلوں میں دوران قید ان کے ساتھ غیر انسانی سلوک ہوتا رہا ہے۔نشہ آور ادویات اور انجکشن لگائے جاتے تھے۔