لنکاپریمیئر لیگ، آج 2 میچ کھیلے جائینگے

49

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سری لنکا کرکٹ (ایس ایل سی )کے زیر اہتمام لنکا پریمیئر لیگ میں آج2 میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ پہلا میچ ڈمبولاوائکنگ اورکینڈی ٹسکرز کی ٹیموں کے درمیان ہمبنٹوٹا میں کھیلا جائے گا۔ڈمبولا وائکنگ کی قیادت ڈسن شاناکا کریں گے جبکہ کینڈی ٹسکرز کی ٹیم کوسال پریراکی زیرقیادت میدان میں اترے گی۔