آئی سی سی نے لنکا پریمیئر لیگ میں فکسنگ کی تحقیقات شروع کردیں

53

کولمبو(آئی این پی)لنکا پریمیئر لیگ کے افتتاح کیساتھ ہی آئی سی سی نے مبینہ فکسنگ کے حوالے سے تحقیقات شروع کردیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک سابق سری لنکن کرکٹر نے ایل پی ایل کے ایک کھلاڑی سے رابطہ کیا گیا تھاجس کی رپورٹ آئی سی سی انٹی کرپشن یونٹ کو کردی گئی۔دوسری جانب آئی سی سی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وہ کسی بھی جاری تحقیقات پر کوئی تبصرہ نہیں کرسکتے۔دوسری جانب لنکا پریمیئر لیگ کا افتتاحی میچ ہی ٹائی ہوگیا جس میں کولمبو کنگز نے کینڈی ٹسکرز کو ون اوور ایلی منیٹر میں شکست دے دی۔