قائد اعظم ٹرافی، منیر ریاض نے ڈبیو کرتے ہویے 5وکٹیں حاصل کیں

71

کراچی (اے پی پی) قائد اعظم ٹرافی فرسٹ الیون کے5ویں رائونڈکادوسراروزمکمل ہونے پر مزید4 سنچریاں بن گئیں،سدرن پنجاب کے سلمان علی آغا نے 169 اور محمدعمران نے ناقابل شکست 100 رنز بنائے جبکہ بلوچستان کے اکبر الرحمان نے 164 اور ایاز تصور نے ناقابل شکست 138 رنز بنائے۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں خیبر پختونخواہ نے ناردرن کے خلاف پہلی اننگز میں دوسرے روز جمعہ کو کھیل کے اختتام تک 7 وکٹیں کھونے کے بعد 249 رنز بنا لیے ۔ خالد عثمان 59 اور محمد وسیم 20 رنز کے ساتھ تیسرے روز کھیل کا آغاز کریں گے ۔ کامران غلام نے 67 رنز کی اننگز کھیلی ۔ انہوں نے 110 گیندوں کا سامنا کیا ان کی اننگز میں 9 چوکے شامل تھے ۔ منیر ریاض 91 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے ۔ اس سے قبل ناردرن نے دوسرے روز 371 رنز 5 وکٹوں کے نقصان پر کھیل کاآغاز کیا اور 460 رنز 9 کھلاڑی آئوٹ پر اننگز ڈیکلئیر کر دی ۔ آصف علی 45 گیندوں پر 52 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے ۔ ان کی اننگ میں 4 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے ۔ فیضان ریاض نے آصف علی کے ساتھ اپنے انفرادی اسکور 124 رنز سے کھیل کا آغاز کیا اور 146 رنز پر ارشد اقبال کا شکار ہو گئے ۔ انہوں نے 189 گیندوں کا سامنا کیا اور 18 چوکے اور ایک چھکا مارا ۔ خیبر پختونخواہ کے ارشد اقبال اور زوہیب خان نے3,3 وکٹیں حاصل کیں ۔یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں سینٹرل پنجاب اور سدرن پنجاب کی ٹیموں کے درمیان میچ کھیلا جا رہا ہے ۔ دوسرے روز جب کھیل ختم ہوا تو سینٹرل پنجاب نے پہلی اننگز میں 2 وکٹوں پر 136 رنز بنا لیے تھے ۔ عثمان صلاح الدین 18 اور محمد سعد 9 رنز پرناٹ آئوٹ ہیں ۔ علی زریاب نے 67 اور احمد شہزاد نے 33 رنز بنائے ۔

پ