نیشنل بینک کی فٹ بال ٹیم کا اعلان کردیا گیا

49

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیشنل بینک فٹ بال ٹیم کی قیادت انٹر نیشنل فٹ بالر عبدالعزیز کریں گے۔ جمعہ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق نیشنل بینک نے اپنی فٹ بال ٹیم کا اعلان کردیا جو30 نومبر تا20 دسمبرلاہور میں منعقد ہونے والے نیشنل چیلنج کپ ٹورنامنٹ میں شرکت کرے گی۔ 20 رکنی ٹیم کی قیادت انٹر نیشنل فٹبال کھلاڑی عبدالعزیز کرینگے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میںمحمدعمر ، یاسر علی ، مصبا الحسن ، بابرعلی ، منیر آفتاب، زین العباین ، عادل احمد، عامر صدیقی، دائود جاوید، جاوید حمزہ، ثناء اللہ ، سلمان رحیم، وسیم قادر ، شیرمحمد، مقبول ، عدنان نظیر، شیر علی ، محمدزیشان اور باسط علی شامل ہیں۔