ایڈمنسٹریٹر حیدرآباد سے ایم کیو ایم تنظیم بحالی کمیٹی کے وفد کی ملاقات

62

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر ) بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد کے ایڈ منسٹر یٹر صفدر علی بگھیو سے انکے آفس میںمتحدہ قومی موومنٹ تنظیم بحالی کمیٹی کے ایک و فد نے متحدہ قومی موومنٹ تنظیم بحالی کمیٹی کے مرکزی رکن و ڈ سٹر کٹ انچارج سید وسیم حسین اور جو ائنٹ انچارج شہراد قریشی کی قیادت میں ملاقات کی،وفد میں دیگر عہدیداران بھی شامل تھے۔ ملاقات میں و فد نے شہر میں صفائی ستھرائی اور دیگر مسائل کے حوالے سے ایڈ منسٹر یٹر حیدرآباد سے بات چیت کی۔ ایڈ منسٹر یٹر حیدرآباد صفدر علی بگھیو نے وفد کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد بلا تفریق عوام کو ایک بہتر ماحول کی فراہمی کے لیے کو شاں ہے اورشہر کی بہتری کے سلسلے میں صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ پارکس،گرین بیلٹس کو بہتر بنانے اور شہر بھر میں قائم غیر قانونی تجاوزات کے خاتمے پر بھی بلدیہ اعلیٰ کی توجہ ہے،اور ہم حیدرآباد شہر کو صاف ستھرا شہر بنانے کا عزم رکھتے ہیں۔