مردہ خاتون پولیس اسٹیشن میں زندہ ہوگئیں

298

مشرقی چین کے صوبے جیانگ سو کے شہر ژی کاؤنٹی میں ایک شخص نے خود کو اپنی اہلیہ کی لاش سمیت پولیس کے حوالے کیا جس کے بارے میں اس کا خیال تھا کہ اس نے اُس کا گلا دبا کر قتل کردیا ہے لیکن اُس کی حیرت کا انتہا نہ رہی جب وہ پولیس اسٹیشن میں زندہ ہوگئی۔

5 فروری کو وانگ نے گھر میں اپنی بیوی کا گلا تار سے باندھ کر گھونٹ دیا تھا۔ کچھ دیر بعد اُس نے محسوس کیا کہ اس کی بیوی اب حرکت نہیں کر رہی ہے جس پر اسے لگا کہ وہ مرچکی ہے۔

اس کے بعد وہ بیوی کی “لاش” کو سائیکل پر پولیس اسٹیشن لایا تاہم کچھ ہی دیر میں بیوی پولیس اسٹیشن میں جاگ اٹھی اور پولیس سے التجا کی کہ وہ شوہر کیخلاف کوئی کیش نہ بنائے کیونکہ اسے یقین ہے کہ شوہر کا اسے قتل کرنے کا ارادہ نہیں تھا تاہم وانگ کو قتل کی کوشش کے جرم میں دو سال قید کی سزا سنادی گئی۔