اپوزیشن کی تحریک دھکے سے چل رہی ہے، فردوس عاشق

145

راولپنڈی : معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی تحریک میں کوئی دم نہیں،سب کچھ دھکے سے چل رہا ہے،پی ڈی ایم قیادت قانون ہاتھ میں لے رہی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ 2 بچے ابو بچاؤ تحریک میں قوم کے بچوں کو ایندھن بنانا چاہتے ہیں، شاہی خاندان گھرکی تقریبات میں کورونا ٹیسٹ لازمی قراردیتے ہیں۔

فردوس عاشق کا کہنا تھا کہ اپوزیشن تحریک چلائے لیکن جلسوں سے حکومتیں نہیں گرا کرتیں، تھکی ہوئی گاڑی کو کبھی مریم،کبھی بلاول دھکا لگارہے ہیں، جس گاڑی کا گیئرباکس کرپشن زدہ ہو اس نے نہیں چلنا، نادان اپوزیشن کو کہتی ہوں ویڈیولنک کا زمانہ ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ پی ڈی ایم کی قیادت کوروناسےمتعلق عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کررہی ہے، کچھ نادان اپنے مقدمات سےجان چھڑانےکیلیےعوام کومقدمات میں پھنسواناچاہتے ہیں۔