صوابی میں زمین کے تنازع پر فریقن کی فائرنگ،8افراد ہلاک

261

صوابی: خیبر پختونخواہ کے شہرصوابی میں چھوٹا لاہور کے علاقے میں جرگے کے دوران فریقین کی فائرنگ کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک ہو گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فریقین کے درمیان زمین کا تنازع تھا، سابق ایم پی اے کے حجرے میں فریقین کے درمیان تنازع کو ختم کرنے کیلئے جرگہ بلایا گیا تھا تاہم اچانک فریقین کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد دونوں فریقین نے ایک دوسرے پر فائرنگ شروع کر دی۔

 چھ افراد موقع پر ہلاک ہوئے جبکہ دو زخمی افراد کو فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں وہ دونوں بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اپنی خالق حقیقی سے جاملے۔

پولیس حکام  کا کہنا ہے کہ مقتولین کا تعلق دونوں گروپوں سے ہے، ہلاک ہونے والے پانچ افراد کا تعلق ایک فریق سے جبکہ تین کا تعلق دوسرے فریق سے ہے۔

 پولیس نے اطلاع ملتے ہی تفتیش شروع کر دی اور ملزمان کو گرفتار کرنے کیلئے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے تاہم تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی۔